روسیوں سے نفرت، کئی مغربی ملکوں کی پالیسی کی نظریاتی بنیاد بنتی جا رہی ہے‘الیکسی پوشکوو

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 16:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء)روسیوں سے نفرت، کئی مغربی ملکوں کی پالیسی کی نظریاتی بنیاد بنتی جا رہی ہے، روس کی پارلیمان کے ایوان زیرین کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ الیکسی پوشکوو نے کہا کہ فرانس کے معروف مجلے " شارلی ایبدو" نے اپنے صفحات پر روس کے طیارے کی تباہی سے متعلق دو کارٹون چھاپے ہیں ہمیں کہا جاتا ہے کہ چارلی ایبڈو ہر شے کے بارے میں کارٹون بناتا ہے اور کسی پر رحم نہیں کھاتا لیکن ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آپ اس میں دوسرے ملکوں میں دوسرے وقتوں میں ہوئی تباہی کا ٹھٹھہ اڑایا جانا نہیں دیکھیں گے۔ ان کو نہ چھیڑا جائے، یہ اچھی بات نہیں لیکن روس پر حملہ کرنا درست ہے پوشکوو نے کہا۔ان کے مطابق، شام میں روس کی دہشتگردی مخالف کارروائی نے ایک بار پھر معروف حلقوں میں روس کے خلاف نفرت کی لہر کو جنم دیا ہے۔ روس کے خلاف نفرت کے پرچار کو مغرب کے کئی ملکوں کی پالیسیوں کی بنیاد بنایا جانے لگا ہے، انہوں نے وضاحت کی۔