کراچی‘آگرہ تاج کالونی کے لنڈا بازار میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی

بدھ 11 نومبر 2015 15:23

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء))کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں لنڈا کے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں بھاری مالیت کے پرانے کپڑے جل کرخاکسترہوگئے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، آگ کی شدت سے عمارت منہدم ہوگئی ،آگ شارت سرکٹ سے لگی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاری ٹاؤن کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں واقع پرانے کپڑوں کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملنے پر ابتدا میں فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔ آگ کی شدت کے مدنظر مزید فائر بریگیڈ کی مزید دو گاڑیاں پہنچ گئیں ۔ آٹھ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ آگ کی شدت سے گودام منہدم ہوگیا اور گودام میں موجود بھاری مالیت کاپرانا کپڑا جل کرخاکستر ہوگیا ۔ فائر حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔