انگلش بولرز اسٹیورٹ براڈ کی انوکھی تجویز

بدھ 11 نومبر 2015 15:17

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)پاکستان کی شاندار پرفارمنس کو نظر انداز کردیا۔ انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے شاہینوں سے شکست کا ذمے دار ٹاس کو ٹہرادیا، ساتھ ساتھ ایک انوکھی تجویز بھی پیش کردی۔براڈ کو یہ تجویز جب یاد نہیں آئی جب انھوں نے اپنے گھر میں آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں شکست دی۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مصباح نے نو ٹاس میں سے آٹھ جیتے، وہ تو کوائن بھی چیک کرنے چلے گئے تھے۔کہتے ہیں تیسرے ٹیسٹ میں الیسٹر کک نے بولرز سے پوچھا کہ انھوں نے دونوں ٹیسٹ میں ہیڈ کہا اب کیا کہیں، بولرز نے انھیں پھر سے ہیڈ کہنے کی تجویز دی مگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی قسمت مصباح پر مہربان رہی جس پر وہ خود بھی ہنس رہے تھے۔