کراچی؛ گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ؛ 3ملزمان ہلاک ہوگئے

بدھ 11 نومبر 2015 15:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) کراچی گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ملزمان ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 3ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کی دوپہرتین مسلح افراد راشدمہناس روڈ موتی محل کے قریب مسلح افراد شہربھرسے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی جس پرمسلح افراد نے پولیس پرفائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے ملزمان سے پولیس نے اسلح برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان لوٹ مارکی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :