ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر پاک ایران سر حد پار کرنے والے 69پاکستانیوں کو تفتان لیویز کے حوالے کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 15:17

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر پاک ایران سر حد پار کرنے والے 69پاکستانیوں کو تفتان لیویز کے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاک ایران سر حد سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 69پاکستانی باشندوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے پاکستان کہ سر حدی شہر تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ لوگ غیر قانونی طریقے سے سر حد پار کرکے ایران اور بیرونی ممالک محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھیں ۔ان لوگوں کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :