نواز شہباز نہ آسمان کو ہاتھ لگاتے ہیں اور نہ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں ؛شیخ رشید

بدھ 11 نومبر 2015 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میں جب مسلم لیگ میں تھا تو نواز شریف شہباز شریف میرے بھی قریبی دوست تھے ، نواز شہباز نہ آسمان کو ہاتھ لگاتے ہیں اور نہ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں ، پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اہم شخصیات پر ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں مگر ان کے راستے میں نواز شریف رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ مبارکباد دی ہے اور ان کو بتایا ہے کہ اس کرسی پر قائداعظم ، ذوالفقار علی بھٹو جیسے اہم لوگ بیٹھتے رہے ہیں جس طرح سینٹ نے پانی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے اسی طرح قومی اسمبلی کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ کورم یانٹ آؤٹ کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ آج کے اخباروں کی ہیڈ لائنز میں یہ لکھا ہوا ہے کہ کل کے کورم میں صرف چار ممبر بیٹھے تھے انہوں نے کہاکہ آرڈیننس پاس کروانے کیلئے سب کو بلایا جارہا ہے محمد خان اچکزئی نے بھی کہا ہے کہ اگر کورم پورا نہ ہوا تو نشاندہی کرینگے فوج نے بھی اشارہ دیا ہے کہ اصلاحات کی ضرورت ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں اہم شخصیات پر ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن نواز شریف ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں اس تناظر میں کور کمانڈر کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں برادرز نہ آسمان کو ہاتھ لگاتے ہیں اور نہ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں جب میں مسلم لیگ میں تھا تو نواز شریف اور شہباز شریف سے قریبی دوستی تھی مسلم لیگ میں اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست ہمیشتہ دو کشتیوں پر سوار رہی ہے اور انہوں نے چوہدری نثار ، خواجہ آصف ، عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کو الگ الگ تھپکی دے رکھی ہے اتنے بڑے مینڈیٹ کے باوجود بھی گڈ گورننس کو بہتر نہیں بنا سکے یہ نواز شریف حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے