Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 نومبر 2015 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گزشتہ روزلاہور کے علاقے اکبر چوک میں کئے جانیوالے مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر اعجاز چوہدری نے کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباو پر لوگوں پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔مظاہرے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران اکبر چوک میں ٹریفک کا نظام معطل رہا۔احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات