محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن جار ی متعدد ٹیکس ڈیفالٹر کی جائیدایں سیل کرنے کا عمل شروع

بدھ 11 نومبر 2015 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) محکمہ ایکسائز کا 25 کڑور روپے سے زائد رقم، پراپرٹی ٹیکس نادہندگان مالکان کے خلاف آپریشن جار ی متعدد ٹیکس ڈیفالٹر کی جائیدایں سیل کرنے کا عمل شروع ہے۔محکمہ ایکسائز انیڈٹیکسیشن پنجاب کے جنرل ڈائریکٹر اکرم اشرف گوندل کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس تادہندگان کے خلاف کریک ڈوان جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر رضوان اکرام شروانی کا کہناہے کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں 25کڑوڑ روپے سے زائد رقم کے ٹیکس ڈیفالٹر ہیں جن کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں اور ڈی جی ایکسائز کے احکامات کے مطابق ان کے خلاف آپریشن جاری ہیں اگر انہوں نے اپنا ٹیکس بروقت ادا نہ کیا تو ان کے خلاف پوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریکوری کے حوالے سے تمام ای ٹواوزاور اے ٹواوز کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ اور جنرل ڈائریکٹر اکرم اشرف گوندل کے حکم کے مطابق ٹیکس ریکوری میں کسی کو بھی کوئی رعایت اور برتری نہیں دی جائے گی اور محکمہ ایکسائز گزاشتہ سال کی نسبت باآسانی اپنا ٹارگٹ ہدف پورہ کر لے گا۔