الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کسان پیکج کیلئے فنڈز جاری کرنے پرسیکریٹری خزانہ وقار مسعود کو طلب کرلیا

بدھ 11 نومبر 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کسان پیکج کیلئے فنڈز جاری کرنے پرسیکریٹری خزانہ وقار مسعود کو طلب کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان نے کہاہے کہ انتخابی شیڈول کے بعد فنڈزکا اجراء ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے وزیراعظم کسان پیکج کیس کی سماعت کی، سیکرٹری نیشنل فورڈ سیکورٹی سیرت اصغر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات صبا محسن رضا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد ریاض کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد فنڈز کا جاری کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔اٹارنی جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ کسان پیکج بجٹ کا حصہ تھا ‘ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے کیونکہ جب بجٹ کا اعلان ہوا تب الیکشن شیڈول جاری نہیں ہوا تھا۔الیکشن کمیشن نے کسان پیکج پر سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کر دی۔