عبدالرشید ترابی اینٹی مودی مارچ کی قیادت کے لیے برطانیہ روانہ ڈاکٹر مشتاق قائمقام امیر ہوں گے

بدھ 11 نومبر 2015 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر اینٹی مودی مارچ کی قیادت کے لیے برطانیہ روانہ ہوگے ہیں،ڈاکٹر مشتاق قائمقام امیر ہوں گے،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی طرف سے مظاہرے کی قیادت کریں گے،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ملین مارچ بھرپور طریقے سے منعقد کیا جائے تمام سیاسی جماعتیں اپنے تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کے اینٹی مودی مارچ میں شرکت کریں،وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر قائدین نے عبدالرشید ترابی کو قیادت اور نمائندگی کے لیے برطانیہ بھیجا جہاں وہ اینٹی مودی مارچ کی قیادت کریں گے۔