امریکا روس کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنا چاہتا ہے،روس کا الزام

بدھ 11 نومبر 2015 14:36

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) امریکا اورروس میں جاری کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی روسی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اور اتحادی میزائل ڈیفینس سسٹم کے نام پر عسکری برتری قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسی کوششوں کو ناکام بنایا جائیگا۔ امریکی میزائل کو نظرانداز کر کے ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں روس ایٹمی میزائل بھی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :