بیلا روس کلچرل سینٹر کے قیام سے سائنس و تحقیق کے شعبے میں مدد ملے گی،کلچرل سینٹر سے بیلا روس کی لائبریریوں تک رسائی حاصل ہو گی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیلا روس کے کلچرل سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بیلا روس کلچرل سینٹر کے قیام سے سائنس و تحقیق کے شعبے میں مدد ملے گی،کلچرل سینٹر سے بیلا روس کی لائبریریوں تک رسائی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو بیلا روس کے کلچرل سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف نے بیلا روس کلچرل سینٹر کا افتتاح کیا۔ سینیٹر پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کلچرل سینٹر کے قیام سے سائنس و تحقیق کے شعبے میں مدد ملے گی،کلچرل سینٹر سے بیلا روس کی لائبریریوں تک رسائی حاصل ہو گی۔