Live Updates

تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ پیپلز پارٹی کی حلقہ کھوئی رٹہ میں سیاسی موت ثابت ہو ا‘چوہدری مالک

بدھ 11 نومبر 2015 14:22

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کھوئی رٹہ کے رہنما چوہدری مالک آف سیہور نے کہا کہ اندرلہ کٹہڑہ کے مقام پر تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ پیپلز پارٹی کی حلقہ کھوئی رٹہ میں سیاسی موت ثابت ہو ا مطلوب انقلابی کھوئی رٹہ میں تعمیر و ترقی کے کام کرتے اور بڑھے لکھے نوجوانوں کو ایڈجسٹ کرتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا اان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کھوئی رٹہ کے رہنما چوہدری مالک آف سیہور نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ وزیر تعلیم و کالجز مطلوب انقلابی کو کھوئی رٹہ کی عوام نے بنایا اور کالجز چڑھوئی میں دے دےئے گئے حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام نے 2011 میں مطلوب انقلابی کو ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا مگر یہ شخص حلقہ کھوئی رٹہ کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر سکا اور کھوئی رٹہ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا مگر اب کھوئی رٹہ کے غیرت مند عوام جاگ اٹھے ہیں اب کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے انھوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی بیر سٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیر زعظم ہونگے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور پڑھے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :