بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح کامیابی سے مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں‘چوہدری ذکاء اللہ بریار

بدھ 11 نومبر 2015 14:15

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح کامیابی سے مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ‘چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان پیپلز پارٹی اپنی منازل طے کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 19چوہدری ذکاء اللہ بریار،سینئر رہنما اعجاز احمد سوکھل اور سردار احمد سوکھل نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اقتدار ہمیشہ عام آدمی تک پہنچایا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی عام آدمی تک اقتدار منتقل کیا جائیگا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی مائی کا لعل نہیں نکال سکتا ‘آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہماری جماعت ہی جیتے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ایک دفعہ پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ سازشی عناصر کتنی بھی کوششیں کر لیں مگر پورے ملک کی عوام کے دل میں شہید بھٹو کے خاندان سے محبت کو ختم نہیں کر سکتے کیونکہ یہ محبت عوام کے خون میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :