اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں‌بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، فوج کی 56کمپنیاں‌تعنات کی جائیں‌گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج کی 56 کمپنیاں تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 16 جبکہ پنجاب میں فوج کی 40 کمپنیاں تعین کی جائیں گی . سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہر پولنگ اسٹیشن پر رینجرز کے 2 سے 3 اہلکار تعین کیے جائیں گے جبکہ سانگھڑ اور بدین میں 5 روز قبل ہی فوج کی تعیناتی کر دی جائے گی.