مسٹ میں تقریاں میرٹ پر نہیں ہوئی ہیں تو صدر ریاست آزاد حکومت سردار یعقوب مناظرہ کریں جواب دوں گا

آل جموں وکشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما شکور احمد مغل کا صدر آزاد کشمیر کو مناظرہ کا چیلنج

بدھ 11 نومبر 2015 14:07

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء) مسٹ میں تقریاں میرٹ پر نہیں ہوئی ہیں تو صدر ریاست آزاد حکومت سردار یعقوب مناظرہ کریں جواب دوں گا آل جموں وکشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما شکور احمد مغل کا چیلنج میں انہیں مناظرہ کا چیلنج کرتاہوں انہوں نے اپنے ہاتھ سے لکھ کر بھرتی کا آڈر جاری کیا جبکہ میرٹ پر آنے والے نوجوان کا استحصال کیا گیا جو سراسر زیادتی ہے بچوں کے حقوق پر سودا بازی قبول نہیں مسٹ یونیورسٹی کیخلاف احتساب بیورو کی کارروائی نہایت احسن اقدام ہے بے ضابطگیوں اور کرپشن کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔

(جاری ہے)

احتساب بیورو جلد از جلد اپنی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائے مسٹ یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن اور اقرباء پروری کو بے نقاب کرکے وائس چانسلر کو قرار واقعی سزا دی جائے مسٹ یونیورسٹی میں اختیارات کے ناجائز استرعمال اور اقرباء پروری کی بد ترین مثال قائم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مسٹ یونیورسٹی میں تاریخ کی بد ترین کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباء پروری کی گئی ہے ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ مسٹ یونیورسٹی کو ایک گھر کی یونیورسٹی بنا دیا گیا ہے مگر وائس چانسلر نے احتساب بیورو پر دباؤ ڈال کر اپنی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کی یہاں تک یونیورسٹی میں کرپشن اور اقرباء پروری کے ذمہ داران کرپشن کے خلاف تحقیقات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ چلے گئے جہاں سپریم کورٹ میں ان کی نہیں سنی گئی تو احتساب بیورو کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلانے کی کوشش کی مگر وہ اس میں بھی ناکام ہو گئے ہیں خبریں آرہی ہیں کہ احتساب بیورو نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف ایک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے شکور احمد مغل نے کہا کہ ہم احتساب بیورو ذمہ داران سے مطالبہ کریں گے کہ یہ رپورٹ جلد از جلد عوام کے سامنے پیش کی جائے اگر اس موقع پر یونیورسٹی کے ذمہ داران نے احتساب بیورو کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر کرپشن کے ذمہ داران کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ مسٹ یونیورستی میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور اقرباء پروری کی جہاں بد ترین مثال قائم کی گئی ہے اور یونیورسٹی کی اعلیٰ شخصیت کے دودرجن سے زائد قریبی عزیزوں کو تعینات کر دیا گیا وہاں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یونیورسٹیوں میں تقرریوں کے دوران سلیکشن بورڈ کے قیام کی بھی ضرورت نہیں سمجھی گئی میرپور یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سکیل 16تا20ٹیچنگ سلیکشن بورڈ عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اگر کرپٹ عناصر کو لگام نہ ڈالی گئی اور انہیں کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو بھرپور احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :