بھمبر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے تھاتھی کسگمہ میں سرعام گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر چلا گیا‘ غیر قانون گیس ری فلنگ کی وجہ سے کسگمہ بازار میں کوئی بھی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے

گیس ایسوسی ایشن و سنگوٹ انجمن تاجراں کے صدر شہزاد خاکسار کا ہنگامی اجلاس سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 13:59

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) گیس ایسوسی ایشن و سنگوٹ انجمن تاجراں کے صدر شہزاد خاکسار نے کہا ہے کہ بھمبر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے تھاتھی کسگمہ میں سرعام گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر چلا گیا ۔ غیر قانون گیس ری فلنگ کی وجہ سے کسگمہ بازار میں کوئی بھی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے بھمبر انتظامیہ کو معلوم ہونے کے باوجود گیس ری فلنگ مافیا کے خلاف نہیں کی جاسکی ۔

اور دھڑلے سے بڑے سلنڈوں سے گیس چھوٹی سلنڈیوں میں بھرئی جاتی ہے تاحال گیس ری فلنگ کے دوکانداروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میں انتظامیہ نے گیس ری فلنگ پر دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے اور میرپور میں تاحال یہ غیر قانونی دھندہ بند ہے ۔ ہم میرپور کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر مقام افسوس کی بات یہ ہے کہ کسگمہ تھاتھی میں سلنڈریاں ری فلنگ کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی۔

کسگمہ کے علاوہ جاتلاں ، چھپراں بھمبر کے گاؤں میں بھی گیس سلنڈروں میں بھی ری فلنگ کی جاتی ہے مگر بھمبر کی انتظامیہ ایسے لگتا ہے جیسے وہ غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے مافیا سے منتھلی وصول کرتی ہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ اللہ نہ کرے ری فلنگ کرنے کے دوران جب کوئی قیمتی جان ضائع ہو گئی تب یہ بھمبر انتظامیہ کوئی قانون نافذ کرئے گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور گیس ایسوسی ایشن کے ڈیلروں سے ہنگامی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گیس ایجنسوں پر سلنڈر پورے وزن پر فروخت کیے جاتے ہیں مگر ایسی کیا وجہ ہے کہ غیر قانونی دھندہ کرنے والے لوگ قانون کے شکنجے سے بچ کیوں جاتے ہیں انہوں نے کمشنر میرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھمبر ،تھاتھی کسگمہ اور جاتلا ں میں غیر قانونی گیس سلنڈروں میں رفلنگ کا دھندہ بند کروائے تا کہ کوئی بڑا واقع رونما نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :