پاکستان نے عدنان سمیع کو شہریت منسوخی کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 13:46

پاکستان نے عدنان سمیع کو شہریت منسوخی کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : پاکستان نے بھارت میں مقیم گلو کار عدنان سمیع کی شہریت کی منسوخی کو کنفرم کرنے سے انکار کر دیا . تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ حکام کی جانب سے ایسا عدنان سمیع کے پاکستانی شہریت کے لیے کہے گئے توہین آمیز الفاظ کے بعد کیا گیا. جس کے بعد حکام نے عدنان سمیع کو شہریت کی منسوخی کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا جو کہ بعد ازاں عدنان سمیع کے بھارتی شہریت حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے کیونکہ کسی بھی شہری کو کسی اور ملک کی نیشنیلٹی حاصل کر نے کے لیے پہلے ملک سے شہریت منسوخی کا سرٹیفیکیٹ بنوانا مطلوب ہوتا ہے.

(جاری ہے)

سرٹیفیکیٹ منسوخی سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ہم ایسے انسان کو سرٹیفیکٹ کیوں جاری کریں جسے ان کاغذات کی پاکیزگی اور ان کی اہمیت تک کا اندازہ نہیں ہے. پاکستان ہائی کمیشن دہلی میں عدنان سمیع کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ منسلک درخواست پر عدنان سمیع نے تحریر کیا کہ مجھے اب گرین پاسپورٹ کی مزید ضرورت نہیں ہے کیونکہ مجھے بھارت ہی میں اپنا گھر مل گیا ہے.

حکام کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع کو اپنے اس رویے کے لیے ایک غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا کر شہریت کی منسوخی کے لیے متعین کیا گیا طریقہ اپنانا ہو گا. 5 ماہ قبل عدنان سمیع نے بھارتی ہوم منسٹر سےانسانی بنیادوں پرملک بدری کو مستثنٰی قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے بھارت نے عدنان سمیع کو غیر معینہ مدت کے لیے ملک میں رہنے کی اجازت دے دی تھی.

متعلقہ عنوان :