فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں شاہ رخ کا چھوٹے بیٹا توجہ کا مرکز بنا رہا
بدھ 11 نومبر 2015 13:42
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی آنے والی فلم”دل والے‘ کی شوٹنگ کے دوران کنگ خان کے بچے بھی موجود رہے، لیکن سب سے چھوٹے ابرام، سیٹ پر موجود تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے-دلچسپ بات یہ رہی کہ ابرام اپنے والد (شاہ رخ خان) کو شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹوں پر پریشان ہوگئے اور نہایت معصومانہ انداز میں اس کا اظہار بھی کر ڈالا- ایک رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف شاہ رخ خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران ڈانس اور لڑائی (فائٹنگ) کے مناظر فلمبند کراتے ہوئے وہ زخمی بھی ہوئے، جس پر ابرام نے یہ سوچا کہ وہ شاید کاجول کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں اور کہا کہ پاپا ٹوٹ گئے-شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ابرام کو فلم کے وِلن سے زیادہ کاجول سے تحفظات ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اگر کاجول کے ساتھ آئیں گے تو اس کے پاپا ٹوٹ جائیں گے-بولی وڈ کنگ نے یہ بھی بتایا کہ انھیں اپنے بچوں کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے-اس سے قبل بولی وڈ اداکار ورون دھون نے بھی کہا تھا کہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری نے انھیں ابرام سے متعلق میڈیا پر بات چیت کرنے سے منع کررکھا ہے-
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.