متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے آمر شیخ محمد بن راشد المختوم کے سعودی عرب کے شاپنگ مال کا اچانک دورہ سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 13:34

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے آمر شیخ محمد بن ..

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے آمر شیخ محمد بن راشد المختوم کے سعودی عرب کے شاپنگ مال کا اچانک دورہ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر گیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے منگل کے روز اچانک ریاض میں موجود پام مال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خریداری کے لیے آئے شہریوں سے گفت وشنید بھی کی. ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی شیخ محمد بن راشد کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہیں جن میں شیخ محمد بن راشد کو ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا. شیخ محمد بن راشد المختوم ریاض میں ہونے والے عرب اور لاطینی امریکہ کے سربراہی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں.