ماہرین تعمیرات اور سائنس دانوں نے اہرام مصر میں درجہ حرارت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 13:31

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء) ماہرین تعمیرات اور سائنس دانوں نے اہرام مصر میں درجہ حرارت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کر دی۔ اہرام مصر کا شمار دنیا کے سات عجوبوں میں ہوتا ہے، 2494 قبل مسیح میں تعمیر ہونے والے یہ اہرام قدیم مصری تہذیب کے پرْ شکوہ عظیم اور لافانی یادگار ہیں۔

(جاری ہے)

مصری محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین تعمیرات اور سائنس دانوں کی ٹیم نے اہرام میں درجہ حرارت میں بے قاعدگیاں محسوس کی ہیں، کیمروں کے ذریعے عظیم ہرم مصر کے نیچے تین متصل پتھروں میں درجہ حرارت بڑھنے کا پتا چلایا گیا ہے۔

مصر، فرانس، کینڈا اور جاپان کے ماہر تعمیرات اور سائنس دانوں نے طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، حکام کے مطابق اس کی ممکنہ وجوہات میں خالی جگہوں کی موجودگی ہوا رکنے یا مختلف تعمیراتی مواد کا استعمال ہو سکتی ہیں۔ اہرام کی جانچ کے منصوبے میں اِس کی بناوٹ کی مزید تحقیق کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :