فلم ”پریم رتن دھن پایو“ نے ریلیز سے قبل ہی اپنی لاگت کا 71فیصد کما لیا
بدھ 11 نومبر 2015 13:30
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سونم کپور کی کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ نے ریلیز سے قبل ہی اپنی لاگت کا 71فیصد کما لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سورج برجاتیہ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ 60کروڑ خرچ آئے جبکہ اس کی تشہیر پر20کروڑ کے اخراجات ہوئے ۔
فلم نے ریلیز سے قبل ہی مواصلاتی اور موسیقی کے حقوق سے 57کروڑ کما لیے ہیں۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ یہ ایک فیملی اور تفریح سے بھر پور فلم ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنی فیملی کے اس فلم کو دیکھنے کے لیے ضرور آئیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔واضح رہے کہ فلم کل 12 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ادھربھارتی آن لائن خبررساں ادارے مڈڈے کے مطابق بھارتی سنسر بورڈنے ”پریم رتن دھن پایو“ کے تین مناظر کاٹ دیے ہیں بتایاگیاہے کہ فلم میں لفظ ”رکھیل“ کے استعمال پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
دریں اثنا سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انھیں حد سے زیادہ رومانوی سین عکسبند کروانا پسند نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ شرمیلے یا ان میں ا عتماد کی کمی نہیں لیکن وہ ایسے مناظر فلمبند کرانا مناسب خیال نہیں کرتے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.