یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 13:28

یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔

2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں 37سالہ یونس خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کیلئے 15سال نیک نیتی اور ایمانداری سے کرکٹ کھیلی ہے تاہم دوستوں اور رشتہ داروں سے مشورے کے بعد ان کے خیال میں یہ اس فارمیٹ کو چھوڑنے کا صحیح وقت ہے اور ابوظہبی میں آج شیڈول میچ ان کے ون ڈے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کو آگا ہ کر دیا ہے اور اب وہ ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرتے ہوئے 10000رنز مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یونس خان نے پاکستان کی جانب سے2000ء میں ون ڈے ڈبیو کیا تھا اور وہ اب تک 264ون ڈے میچز میں 31.34کی اوسط سے 7240رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 7سنچریا ں اور 48نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :