سکواش کے قومی کھلاڑیوں کو فٹنس پر توجہ دینا ہو گی،جان شیر خان

بدھ 11 نومبر 2015 13:21

سکواش کے قومی کھلاڑیوں کو فٹنس پر توجہ دینا ہو گی،جان شیر خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)پاکستان کے اسکواش لیجنڈجان شیر خان کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو فٹنس پر توجہ دینا ہو گی، جونیئر چمپئن شپ کے لئے نئے کھلاڑی سامنے لے کر آنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں جان شیرخان نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں میں فٹنس کی کمی نظر آرہی ہے کھلاڑیوں کو اس پر توجہ دینا ہو گی، جونیئر چمپئن شپ کے لئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہوگا۔جونیئر کھلاڑی ناصر اقبال کے بارے میں جان شیر خان نے رائے دی کہ وہ ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے،تاہم ضرورت صرف فٹنس میں بہتری لانے کی ہے۔پشاور میں ان کی اکیڈمی کے حوالے سے سوال کیا گیا توجان شیر خان نے بتایا کہ پشاور میں ان کی اکیڈمی جلد ہی فعال ہو جائے گی۔