امریکی صدر اوبامہ نے اپنا آفیشل فیس بک پیج متعارف کروا دیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2015 - 13:16:06 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 13:13:38 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 13:07:40 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 13:07:40 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 13:07:38 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 13:05:46 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 12:48:18 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 12:45:46 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 12:43:02 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 12:40:38 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 12:40:38
پچھلی خبریں - مزید خبریں

امریکی صدر اوبامہ نے اپنا آفیشل فیس بک پیج متعارف کروا دیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)امریکی صدر بارک اوباما نئے دوست بنانا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنا آفیشل فیس بک پیج متعارف کروا دیا۔اس پیج پر جہاں اوباما کو اپنی پالیسیاں واضح کرنے کا موقع ملے گا، وہیں امریکی عوام اپنے خیالات کا اظہار کر سکے گی۔فیس بک پر ایک ارب سے زائد لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے اوباما کا پیج ناگزیر ہو چکا تھا۔

فیس بک پر اپنی پہلی پوسٹ میں اوباما نے بتایا کہ وہ اس پیج کو ایک ایسی جگہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ملک کو درپیش انتہائی اہم مسائل پر حقیقی گفتگو ہو سکے۔وائٹ ہاوٴس نے اپنی توجہ بھرپور ڈیجیٹل کمیونیکیشن سٹریٹجی پر مرکوز کر رکھی ہے اور اسی لیے رواں سال اوباما نے ٹوئٹر جائن کیا۔ٹوئٹر پر اکاوٴنٹ بنانے کے پہلے پانچ گھنٹوں میں ان کے دس لاکھ سے زائد فالوورز بن گئے۔ وائٹ ہاوٴس کے ایک ترجمان ایرک شلٹز نے ٹائمز کو بتایا کہ اگلے صدر بھی یہی فیس بک پیج استعمال کریں گے۔ایرک نے بتایاکہ دوسرے ادارہ جاتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کی طرح ، صدر اوباما کا فیس بک پیج بھی اگلی انتظامیہ کو منتقل کر دیا جائے گا۔

11/11/2015 - 13:05:46 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان