وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے

بدھ 11 نومبر 2015 13:01

اسلام آباد ۔ 11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب 74ارب 9کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 7کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 57لاکھ ، کابینہ ڈویژن کیلئے 42کروڑ 78لاکھ ، کیڈ ڈویژن کیلئے 11کروڑ 70لاکھ کے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 64لاکھ ، کامرس ڈویژن کیلئے 7کروڑ 51لاکھ، کمیونکیشن ڈویژن کیلئے 4کروڑ 24لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 49کروڑ 71لاکھ ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 18کروڑ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 3کروڑ 55لاکھ ، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کیلئے 80کروڑ 35لاکھ، فنانس ڈویژن کیلئے 89کروڑ 46لاکھ، فارن افئرز ڈویژن کیلئے 2کروڑ 92لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 18ارب 69کروڑ 15لاکھ،

ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 35کروڑ 55لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 11کروڑ 83لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ اور قومی ڈویژن کیلئے 11کروڑ 83لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ اور قومی ورثہ کیلئے 7کروڑ 81لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 10کروڑ 21لاکھ ، بین الصوبائی رابطہ و قومی ہم آہنگی ڈویژن کیلئے 20کروڑ 85لاکھ، داخلہ ڈویژن 2ارب 89کروڑ 14لاکھ ، لاجسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 30کروڑ ، نارکوٹیکس کنٹرول ڈویژن کیلئے 3کروڑ 81لاکھ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ ڈویژن کیلئے 57کروڑ 92لاکھ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 5ارب 34کروڑ 21لاکھ ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 5ارب 91کروڑ 76لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 4کروڑ 43لاکھ، پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 2کروڑ 75لاکھ،منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن کیلئے 20کروڑ 91لاکھ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن 5کروڑ 68لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 7ارب 81کروڑ ، ریونیو ڈویژن کیلئے 11کروڑ 92لاکھ، سائنس ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کیلئے 20کروڑ 50لاکھ، شماریات ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 46لاکھ ،پارکو 10کروڑ ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 5ارب 5کروڑ ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 14ارب 11کروڑ 76لاکھ، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 23ارب 57کروڑ 34لاکھ ، اے جے کے بلاک کیلئے 2ارب 20کروڑ ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 4ارب 25کروڑ 14لاکھ، سیفران فاٹا کیلئے 3ارب ، ایرا کیلئے ایک ارب 63کروڑ اور عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کیلئے 52ارب 60کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جار کر دیا ہے ۔