نئے و پرانے گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ

بدھ 11 نومبر 2015 13:01

فیصل آباد۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں، ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹوں خصوصاً لنڈا بازار کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں بڑی تعداد میں رضائیوں ، کمبلوں ، گرم لحافوں ، کوٹ ، سویٹرزسمیت ونٹر ملبوسات فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں اور وہاں عوام کا بھی خصوصی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غریب ، محنت کش ،متوسط و سفید پوش طبقہ کے افراد بڑی تعداد میں لنڈ ا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔