انضمام الحق کا افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ایک سالہ معاہدہ

بدھ 11 نومبر 2015 12:55

انضمام الحق کا افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ایک سالہ ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ایک سالہ معاہدہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان نے انضمام الحق کی خدمات زمبابوے کے حالیہ دورے میں بطور ہیڈ کوچ حاصل کی تھیں۔ اس دورے میں افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔

یہ پہلا موقع تھا کہ افغانستان نے کسی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی۔انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے دو روز قبل ہی ایک سالہ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔’افغان کرکٹ حکام تین سالہ معاہدے میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن میں نے فی الحال ایک سالہ معاہدے میں حامی بھری ہے تاکہ میں بھی بحیثیت کوچ اپنی کارکردگی کو اچھی طرح جانچ سکوں کیونکہ کوچنگ میرے لیے نیا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

اگر وہ میری کارکردگی سے مطمئن ہوئے تو اس معاہدے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔‘ افغان کرکٹ حکام تین سالہ معاہدے میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن میں نے فی الحال ایک سالہ معاہدے میں ہامی بھری ہے تاکہ میں بھی بحیثیت کوچ اپنی کارکردگی کو اچھی طرح جانچ سکوں کیونکہ کوچنگ میرے لیے نیا تجربہ ہے۔ اگر وہ میری کارکردگی سے مطمئن ہوئے تو اس معاہدے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔انضمام الحق انضمام الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ٹیم کی اصل کوچنگ اسی وقت ہوگی جب وہ میچز نہیں کھیل رہی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :