بہاولپور : تلور کے شکار پر عائد پابندی کے خلاف شہری سراپا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 12:54

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) :بہاولپور کے علاقہ یزمان میں شہری تلور کے شکار پر عائد پابندی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تلور کے شکار پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی میں سماجی تنظیموں کے اراکین بھی شامل تھے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے اربوں روپے کے پراجیکٹس لگائے اور ترقیاتی کام کرے لیکن تلور کے شکار پر عائد یہ پابندی لگنے سے کاروباری حضرات مفلوج ہو کر رہ جائیں گے ۔ واضح رہے کہ نایاب ہونے کے سبب سپریم کورٹ نے تلور پرندے کے شکار پر پاکستان میں پابندی عائد کر رکھی ہے.

متعلقہ عنوان :