چیئر مین پی سی بی ، وزیر کھیل میں شدید اختلافات ، شہریار خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا

بدھ 11 نومبر 2015 12:26

چیئر مین پی سی بی ، وزیر کھیل میں شدید اختلافات ، شہریار خان نے وزیر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ اور شہریار خان میں سنگین اختلافات پیدا ہو نے کے بعد چیئر مین شہر یار خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے جس میں وہ مختلف معاملات پر شکایات کا ڈھیر لے کر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے مطابق ملاقات میں شہریار خان دورہ بھارت پر وزیر اعظم کو وضاحتیں بھی پیش کریں گے ۔ اس موقع پر شہریار خان پی سی بی معاملات میں مداخلت کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ اور شہریار خان میں سنگین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ۔ یہ اختلافات چیئر مین پی سی بی کے دورہ بھارت سے متعلق وفاقی حکومت کو اعتماد میں نہ لینے کے بعد پیدا ہوئے تھے ۔