پاکستان فلم انڈسٹری نے ترقی کی راہ پرقدم رکھ دیا ہے‘عمائمہ ملک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

لاہور

پاکستان فلم انڈسٹری نے ترقی کی راہ پرقدم رکھ دیا ہے‘عمائمہ ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔اب انٹرنیشنل مارکیٹ تک پاکستانی فلموں کو لے جانے کے راستے صاف دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف موضوعات پر بننے والی جدید ٹیکنالوجی کی فلموں کے باعث جہاں پاکستانی سینما گھر آباد ہو رہے ہیں، وہیں بیرون ممالک بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اب اپنی فلمیں دیکھنا چاہتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عمائمہ ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی سے فلمسازی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ بہت سے نوجوان فلم میکرز اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس پروفیشن میں آرہے ہیں جب کہ فلمی دنیا میں بہت سے نوجوان فنکاروں کو بھی اپنی صلاحیتیں متعارف کروانے کا موقع مل رہا ہے۔ اب فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکاہے اورشائقین فلم ایک ہی اسٹارکاسٹ کی فلمیں دیکھنے کے بجائے نئے چہرے دیکھ کر انٹرٹین ہو رہے ہیں۔

اسی لیے گزشتہ چند برسوں میں نمائش کے لیے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/11/2015 - 12:23:54 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان