پنوعاقل ‘پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے‘ 2 فرار

بدھ 11 نومبر 2015 12:08

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے جبکہ انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں گوپانگ لنک روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے چار مسلح ڈاکووں کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کرنا چاہی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی لاشیں متعلقہ اسپتال پہنچا دی گئیں جبکہ فرار ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر پشاور سے کراچی جانے والی کوچ پر ڈاکوو?ں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کندھ کوٹ منتقل کر دیا گیا۔