لاہورہائیکورٹ نے ایم سی بی نجکاری کیس میں میاں منشاء کے حاضری سے استثنیٰ کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ میں میاں منشا کی نیب میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا ہے کہ میاں منشاء نے نیب کی ملی بھگت سے عدالت کے روبرو غلط حقائق پیش کرکے نیب میں حاضری سے استثنیٰ حاصل کیا ہے لہٰذا میاں منشاء کو ملنے والا حکمِ امتناع واپس لیا جائے۔

بدھ کو ایم سی بی نجکاری کیس میں درخواست گزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عدالت کو غلط حقائق پیش کرکے غیر قانونی حکمِ امتناع لیا گیا نیب نے بھی ملزمان سے مبینہ ملی بھگت کرکے عدالت سے حقائق چھپائے میاں منشا نے بد نیتی سے درخواست کے اصل حقائق چھپائے۔عدالت کو بتایا گیاکہ نیب کے خلاف سنگل نہیں ڈبل بنچ درخواستیں سنتا ہے کریمنل انویسٹی گیشن میں مداخلت کا عدالت کو اختیار نہیں نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش کی ، ہائی کورٹ نہیں روک سکتی سٹیٹ بنک مراسلے کے مطابق نیب، ایم سی بی نجکاری پر کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ میاں منشاء کو نیب میں حاضری سے استثنیٰ کا حکم واپس لیا جائے۔ عدالت نے سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ میاں منشاء پر جعل سازی کے ذریعے ایم سی بی بنک خریدنے کا الزام ہے جس کی تحقیقات نیب کررہا ہے

متعلقہ عنوان :