امریکی ریپبلکن پارٹی ہیلری کلنٹن کی مخالفت میں ڈٹ گئی

بدھ 11 نومبر 2015 12:03

واشنگٹن ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) امریکی ریپبلکن پارٹی کے اعلی عہدیداروں نے ہیلری کلنٹن کی جانب سے ملک میں کم از کم اجرت بڑھانے کی شدید مخالفت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریپبلکن پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے 2016ء کے صدارتی الیکشن کے حوالہ سے ہیلری کلنٹن کے اس اعلان کی نفی کردی ہے جس میں انہوں نے کم ازکم اجرت15 ڈالر تک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریپبلکن عہدیدار ڈونلڈ ٹرنپ کا کہنا تھا کہ اجرت میں اضافہ سے ہم باقی دنیا کے مقابلے میں پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزدروں کی اجرت بڑھانے کی بجائے تمام رنگ ونسل کے لوگوں کو روزگارمہیا کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک میں سیاہ فام افراد کی بہت بڑی تعداد بے روزگار ہے۔