یورپی یونین تارکین وطن کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کو 3ارب80 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کر یگی

بدھ 11 نومبر 2015 12:01

ویلٹا۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) یورپی یونین تارکین وطن کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کو 3ارب80 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کر یگی۔ اس امداد کا اعلان ریاست مالٹا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اس کان فرنس میں افریقی اور یورپی ممالک کے 50سے زائد عالمی راہنما شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کمیشن کے کمشنر برائے مہاجرین دیمترس نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس سال سب سے زیادہ تارکین وطن نے یورپ کا رخ کیا ہے جو ایک تشویشناک امر ہے انہوں نی کہا کہ کئی افریقی ممالک اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ اگر تارکین وطن یورپ سے واپس آئے تو ان ممالک کو ملنے والے زرمبادلہ میں کافی کمی آجائے گی، اس لیے یورپی یونین کے کمیشن نے افریقی ممالک پر اس حوالے اعتماد کرنے کے لیے ایک ارب اسی کروڑ یورو کی مالیت کا فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔