تارکین وطن کو روکنے کیلئے سلووینیا کا سرحدی رکاوٹیں کھڑی کرنے کا اعلان

بدھ 11 نومبر 2015 11:47

زغرب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سلووینیا نے کرویئشیا سے ملحقہ سرحد پر تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ روکنے کے لیے عارضی رکاوٹیں کھڑی کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میرو کیرر کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سرحد پر باڑ بھی لگائی جا سکتی ہے لیکن فی الحال تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے عارضی تکنیکی رکاوٹیں لگائی جائے گی۔ میرو کیرر کے مطابق ان اقدامات کا مقصد انسانی بحران پیدا ہونے سے روکنا ہے کیونکہ اْن کا ملک اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کو پناہ نہیں دے سکتا۔تاہم ہنگری کی جانب سے سرحد بند کرنے کے بعد اب تک ایک لاکھ ستر ہزار تارکینِ وطن نے سلووینیا میں داخل ہو چکے ہیں۔