سندھ ہائیکورٹ نے ریلوے کی زمین 24گھنٹے میں خالی کرانے کا حکم دیدیا

بدھ 11 نومبر 2015 11:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے 24گھنٹے میں ریلوے کی زمین خالی کرانے اور بلڈر عبدالرزاق خاموش کو 18نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ریلوے کی زمین پر قبضے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے دوران سماعت عدالتی اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔اس موقع پر عدالت نے بلڈر کی گرفتاری کے ساتھ اس کا نام ای سی ایل ڈالے کا حکم بھی دیا۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ریلویے کی زمین پر قائم پراجیکٹ کے ہائیکورٹ کے حکم پر 70فلیٹ کو سیل کیا گیا تھا جبکہ 100 سے زائد فلیٹ کے مکینوں کو 3 روز کے اندر فلیٹ خالی کرنے کو کہا گیاتھا۔