سعودی جیل میں دوسری مرتبہ فائیو سٹار شادی کی تقریب منائی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 11:43

سعودی جیل میں دوسری مرتبہ فائیو سٹار شادی کی تقریب منائی گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : سعودی جیل میں ایک قیدی کی فائیو سٹار شادی کی تقریب منعقد کی گئی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں سب سے بڑی سیاسی جیل الحائر میں ایک قیدی کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، رواں ہفتے جیل میں منعقد کی گئی فائیو سٹار نوعیت کی یہ دوسری تقریب ہےجس میں کُل 34افراد نے شرکت کی . 34افراد میں 17 مرد حضرات، 10 عورتیں اور 07 بچے شامل تھے جو شادی کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے 7 بجے آئے اور رات 11 بجکر 45منٹ پر واپس چلے گئے. علاوہ ازیں جیل انتظامیہ کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کے لیے ایک کمرہ بھی سجایا گیا. جکہ دولہے کو وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کی جانب سے بطور شادی کا تحفہ 1000 ریال بھی دئے گئے.

متعلقہ عنوان :