پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوش چیمپئن شپ ناصر اقبال کے نام

بدھ 11 نومبر 2015 11:38

پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوش چیمپئن شپ ناصر اقبال کے نام

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) پاکستانی ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے یک طرفہ فائنل میں امریکی ٹاڈ ہیمیٹی کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے کر پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوش چیمپئن شپ جیت لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوش چیمپئن شپ 2015ء کا فائنل پاکستانی ٹاپ سیڈ ناصر اقبال اور امریکی کھلاڑی ٹاڈ ہیمیٹی کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین تھے ۔ ناصر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 25 منٹ میں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ناصر نے پہلے سیٹ میں 7-11 ، دوسرے میں 8-11 جب کہ تیسرے سیٹ میں 5-11 سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی بھی اپنے نام کی ۔ اس موقع پر ناصر اقبال کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر فخر کرتے ہیں کیوں کہ ان کے کوچ حمید گل کی محنت رنگ لے آئی ہے ۔