پاکستان ، انگلینڈ آج پہلے ون ڈے میں ابوظہبی کے میدان پر مدمقابل ہوں گے

بدھ 11 نومبر 2015 11:23

پاکستان ، انگلینڈ آج پہلے ون ڈے میں ابوظہبی کے میدان پر مدمقابل ہوں ..

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) قومی شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں میدان سجے گا ۔ پاکستان کی قیادت اظہر علی اور انگلینڈ کی قیادت مورگن کے سپرد ہے ۔

(جاری ہے)

ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 72 ون ڈے میچز میں سے پاکستان 28 اور انگلینڈ 42 میں فاتح رہا۔ 2012ء میں انگلش سائیڈ نے گرین کیپس کو یو اے ای میں 0-4 سے وائٹ واش کیا ، وکٹ کیپر محمد رضوان ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں اور دوسری جانب پاکستانی کپتان اظہر علی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں ۔