Live Updates

ایاز صادق نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لئے ان کو اتنے ووٹ ملے،پی ٹی آئی نے سپیکر کا امیدوار کھڑا کرکے جمہوری روایات کو زندہ کیا،جما عت اسلامی کو قومی اسمبلی میں ہماری حمایت کرنی چاہئے تھی،خیبرپختونخواہ میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں بن رہا

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 23:10

ایاز صادق نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لئے ان کو اتنے ووٹ ملے،پی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس لئے ان کو اتنے ووٹ ملے،ہماری پارٹی نے سپیکر کا امیدوار کھڑا کرکے جمہوری روایات کو زندہ کیا،پی ٹی آئی ئی کے ارکان اسمبلی کی تعداد 30ہے جو سب اسمبلی میں موجود تھے،خیبرپختونخواہ میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں بن رہا۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا کردار بھر پور طریقے سے کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کو ہماری حمایت کرنی چاہئے تھی۔جماعت اسلامی کراچی میں ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم روز حکومت پر تنقید کرتی ہے لیکن ووٹ بھی ان کو ہی دیا جو ان کی دوہری سیاست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہخیبرپختونخواہ میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں بن رہا۔

ہمیں کارکردگی کا طعنہ دینے والی مسلم (ن) لیگ بتائے کہ ان کی اپنی کارکردگی سندھ میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں رائے کو سنا بھی جاتا ہے اور احترام بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ کے الیکشن میں پارٹی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اوررکن اسمبلی کو کمیٹی میں بلا یا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات