منتخب ہو کر یونین کو نسل کی تقدیر بدل دیں گے، عوام کے دیرینہ مسائل حل کر نے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے،سردار افتخار احمد خان

منگل 10 نومبر 2015 23:04

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)منتخب ہو کر یونین کو نسل کی تقدیر بدل دیں گے عوام کے دیرینہ مسائل حل کر نے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اتحاد گروپ یونین کونسل سگھری میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگاسردار افتخار احمد خان نے جس طرح یونین کونسل سگھری میں ترقیاتی کام کرائے ہم بھی اُن کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے عوام کے مسائل حل کریں گے اتحاد گروپ عوام کے تعاون سے مضبوط گروپ کے طور پر ابھرا ہے عوام علاقہ کی بھرپور پذیرائی سے امید بندھ چلی ہے کہ ہمارا گروپ تاریخی کامیابی حاصل کر ے گا ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہارامیدوار چیئرمین یونین کونسل سگھری حاجی مشتاق احمد، وائس چیئرمین نعیم کاشف ایڈووکیٹ ، حاجی فاروق احمد نے پنڈ سریال گاؤں میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ہے مقررین نے کہا کہ 19نومبر کو انشاء اﷲ عوام کے تعاون سے ہمارا پورا پینل کامیابی حاصل کر کے گا اس سے قبل سردار افتخار احمد خان یونین کونسل سگھری کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہم بھی انشاء اﷲ عوام کو مایوس نہیں کریں گے جو وعدہ کریں گے اُس پر پور اتریں گے انھوں نے کہا کہ روزانہ پورے علاقہ میں مختلف شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہو رہی ہیں جس سے اتحاد گروپ مزید مضبوط ہو گیا ہے خدمت کی سیاست ہمارا شعار ہے منتخب ہو کر خدمت کی سیاست کو نہ صرف فروغ دیں گے بلکہ پورے علاقہ میں عوام کی بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔