ایس ای سی پی نے سٹاک ایکسچینج فراڈ اور بے ضابطگیوں میں ملوث 5افراد کے یوآئی این معطل کر دئیے

منگل 10 نومبر 2015 23:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سٹاک ایکسچینج میں ہیرا پھیری اور بے ضابطگیوں میں ملوث 5افراد کے بین الاقوامی شناخت نمبر معطل کر دئیے ہیں ایس ای سی پی نے مفاد عامہ میں نیشنل کلیرنگ کمپنی کو پانچ افراد کے یونی ورسل اڈینٹٹی نمبر چھ ماہ کے لئے معطل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ معطلی 10 نومبر سے شروع ہو گی۔ان ہانچ افراد کے یو۔آئی۔این کی معطلی کے احکاماتاسٹاک مارکیٹ میں ان کے لین دین کے مشاہدہ کے بعد جاری کئے گئے جس میں واضح ہوا تھا کہ یہ افراد سٹاک مارکیٹ میں پیرا پھیری اور بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں جن سے عام سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایس ای سی پی نے نیشنل کلئیرنگ کمپنی کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ معطل ہونے والے افراد کے تمام بقایا جات ۹ نومبر تک حل کر دئیے جائیں ۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :