پشاور ،10سے 13نومبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران ڈبل سواری ر پابندی عائد

منگل 10 نومبر 2015 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت10سے 13نومبر کو ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران چار دنوں (10سے13نومبر2015ء) تک کے لئے ڈبل سواری ر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران امن و امان اور ہم آہنگی کو برقرار رکھاجاسکے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پرمذکورہ چار دنوں کیلئے نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :