تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

منگل 10 نومبر 2015 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ جنوبی کراچی کے سینکڑوں ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ملازمین نے دفاتر میں مکمل طور پر تالا بند کرکے کام بند رکھا ۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے نوٹس لینے پر ایٖڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی میر فاروق لانگو اور مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ نے کمشنر کراچی سے ملاقات کرکے انہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پیداہ شدہ صورتحال سے آگاہ ۔

کمشنر کراچی نے مزدور رہنماسیدذوالفقارشاہ کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس سلسلے میں بات چیت کرکے یہ مسئلہ حل کروالیا جائیگا ۔اس سلسلے میں خیر سگالی کے طور پر تالا بند ی ختم کرکے کام شروع کیا جائے تاکہ یہ مسئلہ وزیر اعلیٰ سندھ کے روبر و پیش کیا جائے اس سلسلے میں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی کو ہدایات جاری کی وہ اس سلسلے میں انہیں وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کردہ سمری دی جائے تاکہ اس پر وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری حاصل کی جاسکی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مطالبہ کی منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا اور احتجاج مظاہرہ دوسرے دن بھی جاری رکھا اور 5گھنٹے مرکزی دفتر میں دھر نا دیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈاٹھارکھے تھے اورزبر دست نعرے بازی کی ۔حکومت سندھ سندھ کے محکمہ فنانس نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹر ز کا سیکریٹری فنانس کے دفتر میں بروز بدھ دوپہر 2بجے اجلاس طلب کرلیا تاکہ بلدیاتی اداروں کے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے تجاویز تیا ر کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے علم میں لائی جائیں اور مسئلہ حل کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :