ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کا خیبرپختونخوا کے متاثرین زلزلہ کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو 50 لاکھ روپے کا عطیہ

منگل 10 نومبر 2015 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان نے خیبرپختونخوا کے متاثرین زلزلہ کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے اس رقم کا چیک وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے بانی اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید مرحوم کی اہلیہ ڈاکٹر ماہم منیر احمد نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حوالے کیا صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی اور ہمدرد فاؤنڈیشن کی وائس چیئرپرسن وحکیم محمد سعید کی صاحبزادی سعدیہ رشید بھی اس موقع پر موجود تھیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی کوششوں میں مدد کیلئے ہمدرد فاؤنڈیشن کے جذبے کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ فاؤنڈیشن کے عطیے سے زلزلہ زدگان کی تکالیف کم کرنے میں مدد ملے گی ڈاکٹر ماہم منیر احمد نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہمدرد دواخانہ (وقف) پاکستان کی آمدن ہمدرد فاؤنڈیشن کے ذریعے انسانی فلاح کے کاموں کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔