بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان کو اس کا جواب دینا پڑے گا،پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 22:50

بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان کو اس کا جواب ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے اور وہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔ منگل کو یہاں دیوالی ملن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

نیپال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کی طرح نیپال سے بھی اچھے اور خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے سب کچھ کریں گے۔ ایک سوال پر سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ہمارا اتحاد جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایسے واقعات ماضی میں پیش آتے رہے ہیں لیکن سب کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان مظاہروں میں صرف مٹھی بھر لوگ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جب سے این ڈی اے کی حکومت آئی ہے تو اس دوران مقبوضہ کشمیر میں کالعدم لشکر طیبہ ، حزب المجاہدین اور دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 106 افراد کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں 277دراندازی کے واقعات پیش آئے، جن میں صرف 97کامیاب ہوئے اور سیکیورٹی فورسز نے اس دوران 67دراندازوں کو ہلاک کردی

متعلقہ عنوان :