جماعت اسلامی کار کنان کی شابہ روز محنت ، اخلاص اور شاندار خد مت کے باعث بھر پو ر کامیابی حا صل کر ے گی، بلد یاتی انتخابات سیاسی سے زیا دہ سماجی ہو تے ہیں جہاں مسائل کا حل گلی محلے کی سطح پر ہو تا ہے

جماعت اسلامی کے نائب امیرمیاں اسلم کا ایف ایٹ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 10 نومبر 2015 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کار کنان کی شابہ روز محنت ، اخلاص اور شاندار خد مت کے ریکارڈ کے باعث ضلع بھر میں بھر پو ر کامیابی حا سل کر ے گی ۔اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی الیکشن میں خد مت اور شر افت کا مقابلہ ہر طر ح کی ما فیا سے ہو گا ، بلد یاتی انتخابات سیاسی سے زیا دہ سماجی ہو تے ہیں جہاں مسائل کا حل گلی محلے کی سطح پر ہو تا ہے ۔

کا ر کنا ن انتخا بی مہم کو تیز کر کے ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچیں اور انھیں ووٹ کے لیے آمادہ کر یں ۔وہ منگل کو ایف ایٹ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے ہر اُمیدوار اور رکن کو مر جع خلائق بنتے ہو ئے انسانوں کو اپنے گرد اکھٹا کر نا چا ہیے اُن کے دکھ سکھ کا ساتھی اور مشکل وقت میں اُن کے ساتھ کھڑا ہو نا چا ہیے کیو نکہ خد مت اور رابطہ عوام ہی بلد یاتی انتخاب کی شاہ کلید ہے اور اسی کی بدو لت ہم 2013کے انتخابات کا مداوااور 2018میں ہو نے والے قومی الیکشن میں کامیابی حا صل کر سکتے ہیں ۔

کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی جیت کا عز م لے کر میدان میں نکلی ہے جماعت اسلامی کے مخلص اور ایک نظریے سے جڑے ہو ئے کار کنان اپنی مثا ل آپ ہیں وہ منتخب ہو کر اسلام آباد میں خد مت اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے ۔انھوں نے کہا بلد یاتی نظام نہ ہو نے کی وجہ سے اسلام آباد مسائل کا جنگل بن چکا ہے منتخب نمائندے اور سر کاری اداروں نے عوام کو ما یوس کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :