حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے

صدر ممنون حسین کاپریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل اسکواش ٹونامنٹ کی تقریب سے خطاب

منگل 10 نومبر 2015 22:46

حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء ) صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ وہ منگل کو پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے منعقد کیے گئے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل اسکواش ٹونامنٹ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے اسکواش میں کئی برس تک اوّل رہا جس کا سہرا پاکستانی کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ آخری مرتبہ 1990ء میں منعقد ہوا اور طویل عرصے کے بعد دوبارہ انعقاد اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان اسکواش میں اپنی سابقہ اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔صدر مملکت نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو کامیاب ٹونامنٹ کے انعقاد پرسراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

صدر ممنون حسین نے اس موقع پر پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال اور امریکی کھلاڑی ٹاڈہیریٹی کے درمیان فائنل میچ بھی دیکھا۔اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی ہم آہنگی میاں ریاض حسین ، ایئر چیف مارشل اور صدر، پاکستان اسکواش فیڈریشن سہیل امان، سابقہ اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :