Live Updates

عمران خان رات کو سونے سے پہلے 10مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں تو لو گ ان کو چھوڑ کر نہیں جائینگے ، اکر م درانی کا کالے جادو سے چھٹکارے کا مشورہ

منگل 10 نومبر 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکر م خان درانی نے عمران خان کو کالے جادو سے چھٹکارا حاصل کر نے کا وظیفہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ روزانہ سونے سے پہلے 10دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ لیا کریں ،پھرلو گ آپکو چھوڑ کر نہیں جایا کر یں گے، اراکین پارلیمنٹ کو سٹرکوں کی بجائے ایوان میں آکر اپنی بات کر نی چاہیے،سڑکوں کا شوق ہے تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں،ایک دن میں نظام بدلنے کی باتیں کر نا پاگل پن ہے،سیاست برداشت اور تحمل کا نام ہے،گالی گلوچ کی سیاست تقسیم پیدا کر تی ہے۔

وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں آنا چاہیے اور جن باتوں سے انکو اختلاف ہے وہ ایوان کے فلور پر کریں،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نمائش کیلئے سڑکوں پر جاتے ہیں اگر انکو سڑکوں پر جانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں ،تحریک انصاف کی وجہ سے سے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی لیٹ ہوئی،انکو چاہیے تھا کہ دھرنوں کی بجائے کمیٹی میں اتے اور الیکشن میں دھاندلی کوروکنے کیلئے اصلاحات پر کام کرتے۔

انہون نے کہا کہ ایک دن میں نظام بدلنے کی باتیں کر نا پاگل پن ہے،یہ ایسے ہی ہے جیسے ریت سے مکان بنانا، اکر م خان درانی نے کہا کہ سیاست برداشت اور تحمل کا نام ہے،گالی گلوچ کی سیاست تقسیم پیدا کر تی ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو طلاق اور پارٹی رہنماؤں کی وجہ کالا جادو کے حوالے سے سوال کے جواب میں اکرم درانی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو وظیفہ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب رات کو سوتے وقت 10دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر سویا کریں جس سے آپ پر کالا جادو ختم ہو جائے گا اور لوگ آپکو چھو ڑ کر نہیں جایا کر یں گئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :